ایف بی آر کے دفاتر میں ٹیکس گزاروں کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے ،سہولیات یقینی بنانے کے احکامات جاری

ہفتہ 24 اگست 2019 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے دفاتر میں ٹیکس گزاروں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور سہولیات یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

تمام چیف کمشنرز کو جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق ٹیکس گزاروں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے ،ان کیلئے بیٹھنے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،ٹیکس گزاروںاورکنسلٹنٹس کی گاڑیاں دفاتر کے احاطے میں پارک کرنے کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں۔ٹیکس دفاتر کی سکیورٹی کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے۔ ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسران شجر کاری مہم میں حصہ لے کر دفاتر میں درخت لگائیں۔

متعلقہ عنوان :