لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کاسید امجد شاہ کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے پرہڑتال کا اعلان

ہفتہ 24 اگست 2019 16:29

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کاسید امجد شاہ کو توہین عدالت نوٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سید امجد شاہ کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے پرہڑتال کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ کوپشاور ہائیکورٹ میں حالیہ ججز تعیناتی کے حوالہ سے اپنے خیالات کے اظہار کی بناء پر توہین عدالت کانوٹس جاری کرنے کے خلاف سوموار کو بطورِ احتجاج عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ اور ہڑتال اعلان کیا ہے۔ بار کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے اور بار روم کے اندر احتجاجی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔