Live Updates

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی بربریت روکنے کیلئے کردار ادا کرے، شاہد آفریدی

وقت آ گیا ہے مودی دیرپا امن کی جانب قدم بڑھائیں اور غیرانسانی عمل کو روکا جانا چاہیے، بیان

ہفتہ 24 اگست 2019 17:07

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی بربریت روکنے کیلئے کردار ادا کرے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر تمام صورتحال پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے کشمیریوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سے اس بربریت کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے متنازع خطے میں تشدد اور ظلم کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے، بھارتی عوام کی اکثریت نریندر مودی کی بربریت کی حمایت نہیں کرتی۔مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مودی دیرپا امن کی جانب قدم بڑھائیں اور اس غیرانسانی عمل کو روکا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ناانصافی اور ظلم و جبر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ہمیں امید ہے کہ اس مسئلے کا جلد حل نکال لیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے کشمیر میں جاری تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کی توجہ بھارتی ظلم کی طرف مبذول کرانے پر وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات