یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اگلے ماہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا باقاعدہ عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 اگست 2019 21:45

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست 2019ء) یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اگلے ماہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا باقاعدہ عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی ہے۔ مشیر خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جو کمی ہو رہی ہے کا اس کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔ اسی لیے اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ ہم نے 262 ارب روپے سبسڈی کی مد میں رکھے ہیں۔

سبسڈی کامقصد کمزور لوگوں کو بجلی اور دیگر چیزوں میں تحفظ دینا ہے۔ چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کو بجلی و گیس کی سبسڈی ٹھیک طورپرملے۔ چاہتے ہیں کہ حکومت کے اقدامات سے معیشت میں اور زیادہ بہتری آئے کاروباری برادری کو اور زیادہ اعتماد ملے۔

حکومتی اقدامات کے معیشت پر اچھے اثرات آرہے ہیں۔ ہم آگے جارہے ہیں اور پوری معیشت کیلیےروڈ میپ تیار کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں حکومت کے اقدامات کے عوام تک فوائد پہنچیں۔

اسی لیے فیصلہ کیا ہے کہ
وزیراعظم کی سربراہی میں معاشی روڈ میپ کیلیے ہر ہفتے اجلاس ہوگا۔