کسی بھی روٹ کے کرائے نہیں بڑھائے گئے ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی

اتوار 25 اگست 2019 17:15

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے کرایہ نامے میں کسی قسم کے ردو بدل کی تردید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔سیکرٹری آر ٹی اے خالد یامین ستی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اوور لوڈنگ ،اوور چارجنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف یومیہ بنیادوں پر کارروائی کر رہی ہے اور ایسی گاڑیوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں خالد یامین ستی نے قومی خبر ایجنسی کو کسی بھی روٹ پر کرایوں میں ردو بدل نہیں کیا گیا تاھم اس کے باوجود اگر کوئی ٹرانسپورٹر مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق بعض نواحی روٹس کے ٹرانسپورٹرز نے مبینہ طور پر زائد کرایوں کی وصولی شروع کر رکھی ہے تاھم حکام کا کہنا ہے کہ زائد کرائے کی وصولی کی شکایات پر فوری کارروائی کی جاتی ہے اور اس حوالے سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خصوصی نمبر بھی جاری کرکھا ہے ۔

جن روٹس پر زائد کرایوں کی وصولی کی شکایات سامنے آئی ہیں ان میں بائیس نمبر چونگی تااڈیالہ و چونترہ ،بائیس نمبر چونگی سے چکری ،پڑیال و نواحی دیہات کو جانے والی ویگنیں اور راجہ بازار سے روات جانے والی گاڑیاں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :