خیبر پختونخوافوڈ اتھارٹی کی تحصیل شبقدرمیں کاروائی،2مصنوعی گڑ بنانے والی فیکٹری سیل،2افراد گرفتار

اتوار 25 اگست 2019 19:40

پشاور۔25اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) خیبر پختونخوافوڈ اتھارٹی نے چارسدہ کی تحصیل شبقدر قاسم آباد گائوں کانگڑہ میں کاروائی کر تے ہو ئے مصنوعی گڑ بنانے والی فیکٹری سیل کر کی2افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھر کے اندر واقع فیکٹری میں چینی، گلوکوز اور دیگر کیمیکلز سے گڑ تیار کیا جاتا تھا پھر اس کے بعد گڑ پشاور منڈی کے مختلف اڑھتیوں کو آرڈر پر سپلائی کیا جاتا تھا۔ کاروائی کے دوران پانچ ہزار کلوگرام مصنوعی گڑ اور 65بوری چینی بھی برآمد کر لی اور2افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :