کھاریاں،نونانوالی میں معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے اپنی بیوی کوقتل کردیا

اتوار 25 اگست 2019 20:15

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) تھانہ صدر کے علاقہ نونانوالی میں معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے اپنی بیوی کوقتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے شاہد نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ نونانوالی کے رہائشی شاہد نامی شخص نے اپنی بیوی(پ)کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :