حویلی بہادر شاہ جھنگ کا 1230میگا واٹ بجلی کا پاور پلانٹ آئندہ ماہ کے آخر تک بجلی کی باقاعدہ سپلائی شروع کر دے گا، ایکس ای این واپڈا فیسکو جھنگ ون ڈویژن افضل کاٹھیا کی میڈیا سے گفتگو
پیر 26 اگست 2019 15:05
(جاری ہے)
محمد افضل کاٹھیا نے بتایاکہ جھنگ ڈویژن ون کی ریکوری کے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں اور نہ صرف بجلی چوری کے واقعات کو روکا گیا بلکہ لائن لاسز میں بھی خاطر خواہ کمی لائی گئی ہے۔
انہوںنے بتایاکہ مون سون کی حالیہ شدید بارشو ں کے دوران پیش آنے والے مسائل سے بہتر طریقہ سے بروقت نمٹا گیا ہے جس سے بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے میں مدد ملی ہے۔انہوںنے بتایاکہ جہاں پولز ، تاروں اور میٹرز کی کمی تھی وہاں اس کمی بیشی کو فوری پورا کیا جا رہا ہے۔انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ موسم برسات او رمون سون کی بارشوں کے دوران سخت احتیاط سے کام لیں اور جہاں بجلی کی تنصیبات کے گرد بارشوں کا پانی جمع ہو جاتا ہے وہاں کھمبوں اور تاروں سمیت ٹرانسفارمرز و بجلی کی دیگر تنصیبات سے دور رہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ اوپن وائرز یا کھلے جوڑ موجود ہیں انہیں کسی اچھے الیکٹریشن سے چیک کروا کر فوری واٹر پروف بنوایا جائے تاکہ بجلی کے کرنٹ کا خدشہ نہ رہے نیز اس ضمن میں متعلقہ واپڈا فیسکو سب ڈویژن کے کمپلینٹ آفس کی خدمات سے بھی فوری استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسکو کم وسائل کے باوجود عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ صارفین کی بہترین خدمت اور انہیں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہی فیسکو کی اولین ترجیح ہے۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.