سرگودہا، کھلا پٹرول فروخت کرنے پر 11 افراد گرفتار

منگل 27 اگست 2019 16:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) سرگودہا میں کھلاپٹرول فروخت کرنے پر11افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرگودہا کے نواحی علاقہ بھابھڑہ ، بچہ کلاں،شاہ پور ،بھلوال وڈ اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر شہروز، محمد شہباز، شاہد عمران سمیت 11غیر قانونی ڈیلرز کو حراست میں لے کر انہیں حوالات منتقل کر دیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :