تمام مسلمان ایک ہو جائیں تو راتوں رات کشمیر آزادہو سکتا ہے،فرح ناز

اللہ پاک نے جو جذبہ و قوت مسلمان کو دی ہے کسی اور کے نصیب ہو ہی نہیں سکتی،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 31 اگست 2019 14:17

تمام مسلمان ایک ہو جائیں تو راتوں رات کشمیر آزادہو سکتا ہے،فرح ناز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) دنیا پھر کے تمام مسلمان ایک ہو جائیں تو راتوں رات کشمیر آزادہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ فرح ناز نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ بزدل ہندستانی کشمیری مسلمانوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتے ،کیونکہ اللہ پاک نے جو جذبہ و قوت مسلمان کو دی ہے کسی اور کے نصیب ہو ہی نہیں سکتا، فرح ناز نے مزید کہا کہ کشمیری مسلمانوں کا خون ہمارے خون سے جدا نہیں اب کشمیر آزاد ہو گا اور بھارت برباد ہو گا۔