رواں سال خام تیل کے اوسط نرخ کم ہونے کا امکان

اتوار 1 ستمبر 2019 10:05

لندن ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی سست رفتاری اور امریکہ چین تجارتی کشیدگی کے باعث رواں سال خام تیل کی طلب میں کمی کے باعث اس کے اوسط نرخ کم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کی جانب سے 51 اقتصادی ماہرین پر کیے گئے حالیہ سروے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سست اقتصادی شرح نمو کی صورتحال ہے جبکہ امریکہ چین تجارتی کشیدگی کے باعث اقتصادی ترقی کی صورتحال بے یقینی کا شکار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے تیل کی طلب گرنے سے اس کے نرخ بھی کم ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ رواں سال برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اوسط نرخ 65.02 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے جوکہ گزشتہ ماہ کے اندازے سے 4 فیصد کم ہے، سابقہ اندازے میں رواں سال برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اوسط نرخ 67.47 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے رواں سال اوسط نرخ 57.90 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ سابقہ اندازے میں اس کے نرخ 59.29 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :