اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی سے بچائو اور علاج کے لئے علیحدہ وارڈز قائم کئے گئے ہیں، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کا بیان

پیر 2 ستمبر 2019 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی سے بچائو اور اس کے علاج کے حوالے سے علیحدہ ڈینگی وارڈز قائم کئے گئے ہیں، مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی خصوصی ہدایت پرگزشتہ روز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقصد اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس میں راولپنڈی و اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، ڈی جی ہیلتھ آفس سے ماہرین اور ڈینگی فیور کے فوکل پرسنز اور ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے صحت کے متعلقہ حکام سے قریبی رابطہ میں رہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے حوالے ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ مچھروں کی افزائش کی جگہ کی نشاندہی کرکے سپرے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔ مختلف جگہوں سے ٹائر ہٹائے گئے ہیں، پلاسٹک کی بوتلیں اور کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر کی136 اور سینٹری انسپکٹرز اور ملیریا سپراوئزر کی چھ ٹیمیں اس سلسلہ میں پوری تندوہی سے کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :