رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے وصول کئے گئے ٹیکسز کی شرح میں مجموعی طور پر 16 فیصد کا اضافہ

منگل 3 ستمبر 2019 09:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے وصول کئے گئے ٹیکسز کی شرح میں مجموعی طور پر 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سیلز ٹیکس محصولات میں 26 فیصد اور براہ راست ٹیکسز کی وصولی میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران مجموعی ٹیکس وصولیوں میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح سیلز ٹیکس کی وصولی میں بھی 11 فیصد جبکہ ڈائریکٹ ٹیکسز کی وصولیوں میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولیوں میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سیلز ٹیکس محصولات میں 15 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور براہ راست ٹیکس وصولیوں کی شرح میں بھی 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :