کراچی، ایف بی آرکی ٹیموں نے ملک بھر کے بڑے شاپنگ مالزکے دورے شروع کردیئے

منگل 3 ستمبر 2019 22:59

کراچی، ایف بی آرکی ٹیموں نے ملک بھر کے بڑے شاپنگ مالزکے دورے شروع کردیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) فیڈرل بورآف ریونیو(ایف بی آر)کی ٹیموں نے ملک بھر کے بڑے شاپنگ مالزکے دورے شروع کردیئے ہیں۔ایف بی آر کی ٹیموں کا ان دوروں کا مقصد ملکی محصولات میں اضافہ کرنا اور اسمگلنگ اشیاء کے خلاف اقدامات کرنا ہے جبکہ ایف بی آر نے ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے بھی کام شروع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی الگ الگ ٹیموں نے کراچی میں ڈولمن سینٹر،لاہور میں ایمپوریم مال اور اسلام آباد میں سینتورس مال کا دورہ کرکے بہت سی دکانوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیموں نے ان شاپنگ مالز کے سروے کے دوران ٹیکس نہ دینے والوں کی ایک فہرست بھی مرتب کرلی ہے۔چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے ٹیوٹڑ پر اپنے ایک پیغام میں ایف بی ار کی چھاپہ مارٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے ٹیکس نیٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :