ایف بی آرنے سمگل شدہ اشیا ء کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا

ان لینڈریونیو اور کسٹمز افسران پر مشتمل مشترکہ ٹیموں نے بڑے شاپنگ مالز کا دورہ کرکے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی

منگل 3 ستمبر 2019 23:24

ایف بی آرنے سمگل شدہ اشیا ء کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے نے سمگل شدہ اشیا ء کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا، ان لینڈریونیو اور کسٹمز افسران پر مشتمل مشترکہ ٹیموں نے شاپنگ مالز کا دورہ کیا۔ایف بی آر کی ٹیم نے غیر ملکی ساختہ سامان کی امپورٹ کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے لاہور میں دو بڑے مالز میں دستاویزات چیک کیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے کاسمیٹکس ، مصنوعی جیولری ، سگریٹس ، فوڈ آئٹمز کپڑے سمیت دیگر اشیا ء کا معائنہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق تمام بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر امپورٹڈسامان کی دستاویزات چیک کی جائیں گی اور سمگل شدہ فوڈ آئٹمز ، کاسمیٹکس ، مصنوعی جیولری ، سگریٹ ، کپڑے سمیت دیگر اشیا کو قبضے میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مرحلہ وار لاہور کے تمام بڑے مالز ، مارکیٹوں میں کارروائی کی جائے گی اورسمگل شدہ سامان تحقیقات کے بعدضبط کر لیا جائے گا ۔