فیصل آباد سمیت ملک بھر میں فزیو تھراپی کا عالمی دن اتوار کو منایا جائیگا، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بھی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی

بدھ 4 ستمبر 2019 12:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں فزیو تھراپی کا عالمی دن 8 ستمبر بروز اتوارکو منایا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بھی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ فزیو تھراپی کا عالمی دن ہر سال 8ستمبر کو عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے ڈبلیو سی پی ٹی کی طرف سے بھر پور انداز میں منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ 8ستمبر کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیو تھراپی اور برن یونٹ کی جانب سے بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ممتاز فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر حافظ مدثر ریاض ، ڈاکٹر ثوبیہ نواز ،ڈاکٹر ماریہ تحسین اور دیگر ماہرین طب عوام کو فزیو تھراپی کی اہمیت، افادیت ، اس کے جدید طریقوں اور علاج سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس طریقہ علاج سے استفادہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :