مسلح ڈکیتی کے دوران ایک شخص کا موبائل چھوڑنے سے انکار، سکون سے تمباکو نوشی کرتا رہا
امین اکبر بدھ 4 ستمبر 2019 23:52
بدھ 28 اگست کو ایک مسلح ڈاکو سینٹ لوئس ، امریکا کی ایک بار میں داخل ہوا ۔ بار کے نگرانی کے کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو کے اندر آتے ہیں گاہک کرسیوں کے نیچے چھپ جاتے ہیں یا زمین پر لیٹ جاتے ہیں لیکن ایک شخص انتہائی سکون سے بیٹھا رہتا ہے۔
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جس وقت مسلح ڈاکو بار میں داخل ہوا ٹونی ٹوور بار میں موجود تھے۔
(جاری ہے)
نگرانی کےکیمروں کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹونی ڈکیتی کی واردات میں بالکل پرسکون ہو کر بیٹھے رہتے ہیں۔ حتی کہ وہ سکون سے ایک سگریٹ سلگاتے ہیں اور سکون سے تمباکو نوشی کرتے ہیں۔
ٹونی نے کے ایس ڈ ی کے کو بتایا کہ انہیں حقیقت میں کوئی پرواہ نہیں تھی، انہیں اچھا لگا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا، ڈاکو صرف منشیات کے لیے کچھ رقم چاہتا تھا۔
فاکس نیوز کے مطابق 37 سالہ ڈاکو کیون مور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیون نے بار سے 300 ڈالر اور ایک سیل فون چھینا تھا۔کیون پر ڈکیتی اور مسلح مجرمانہ اقدام کی چار دفعات عائد کی گئی ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.