خیبر پختونخوا کو تھیلیسیمیا فری صوبہ بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، صاحبزہ محمد حلیم

جمعرات 5 ستمبر 2019 12:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) فلاحی ادارہ فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین اور سینئر سٹیزن کونسل کے رکن صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو تھیلیسیمیا فری صوبہ بنانے کے لئے پندرہ ٹیمیں تشکیل دے کر صوبے بھر میں خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے شکار ہزاروں بچوں کی جانیں بچانے اور ان کے مفت علاج کے لئے پشاور میں دو ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے ایشیا کا سب سے بڑا تھیلی سیمیا ہسپتال وتھیلیسیمیا ریسرچ سنٹر بنانے کیلئے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے تھیلیسیمیاکی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ ہونے والے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ محمدحلیم نے کہاکہ فرنٹیئر فائونڈیشن کے تین مراکز پشاور کوہاٹ اور سوات میں تھیلیسیمیا کے شکار چار ہزار پانچ سو غریب بچوں کی جانیں بچانے کیلئے ان کا مفت علاج کیا جا رہا ہے جبکہ سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں غریب مریضوں اور بلڈ کینسر کے مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے انہیں مفت خون کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،غریب بچوں کے مفت علاج اور مفت خون کی فراہمی کی وجہ سے فرنٹیئر فائونڈیشن غریبوں کے لئے امید کی کرن بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

مخیر حضرات کو ہزاروں غریب بچوں کی جانیں بچانے کے لئے فرنٹیئر فائونڈیشن کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :