ضلع باجوڑ میں یوم دفاع پاکستان، یوم شہداء اور یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا

جمعہ 6 ستمبر 2019 22:21

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) ضلع باجوڑ میں یوم دفاع پاکستان، یوم شہداء اور یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا۔ اس سلسلے میں جعمہ کے روز ضلعی کے مختلف بازاروں میں متعدد تقاریب منعقد ہوئیں جن میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سب سی بڑی تقریب سول کالونی خار میں منعقد ہوئی جو ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔

تقریب میں پاک ارمی کے سیکٹر کمانڈر برگیڈیر ملک غلام محمد، کمانڈنٹ باجوڑسکاوٹس کرنل رحمان قادر۔ ڈپٹی کمشنر عثمان محسود ، ڈپی او پیر شہاب علی شاہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔تقریب میں قبائلی عمائدین، زعماء، ارکان پارلیمنٹ اور شہداء کے اہل خانہ نہ بھی شرکت کی۔متعدد خواتین اہل خانہ نے بھی اس پروگرا م میں شرکت کی۔