اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 16پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

اتوار 8 ستمبر 2019 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 16پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں سرین ائر کی کراچی جانے والی پرواز521اور آنے والی پرواز 520،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز303اور آنے والی پرواز 304،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684، ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405اور آنے والی پرواز 404،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز 720اورائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471شامل جبکہ تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 318،ایمرٹس ائر کی دبئی جانے والی پرواز 623،اتحاد ائر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242،قطر ائر کی دوحہ جانے والی پرواز 621،ائر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410اورپی آئی اے کی مسقط جانے والی پرواز 229شامل ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئی۔لاہور اور دیگر شہروں کے درمیان آنے جانے والی متعد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ تاخیر کاشکا رہونے والی ٹرینو ں میںقراقرم ایکسپریس ،شالیمار ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،پاک بزنس ایکسپریس ،شاہ حسین ایکسپریس ،علامہ اقبال ایکسپریس،خیبر میل ،ملت ایکسپریس ،تیز گام ایکسپریس ،اکبر ایکسپریس ،فرید ایکسپریس اورجعفر ایکسپریس شامل ہے ۔