چندریان 2 کی ناکامی سے بھارت کو سبق مل گیا

بھارت نے چاند پر انسان اتارنے کا منصوبہ 2 سال کے لیے ترک کر دیا، چندریاں 3 منصوبے کو دو سال تک کے لیے موخر کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 ستمبر 2019 16:37

چندریان 2 کی ناکامی سے بھارت کو سبق مل گیا
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 ستمبر 2019ء) : : بھارت کا چندریان ٹو مشن ناکام ہوا تو بھارت میں مایوسی چھا گئی ہے،بھارت نے چاند پر انسان اتارنے کا منصوبہ 2 سال کے لیے ترک کر دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاند کی تسخیر کرنے کے بھارت منصوبہ چندریان 2کی ناکامی کے بعد بھارتی فلائی تحقیقی ادار "ایسرو" نے 2022ء میں بھارتی شہری کو چاند پر اتارنے کے منصوبہ کو فی الحال ترک کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چندریان 2 کی ناکامی نے گگن یان منصوبے کو فی الحال موخر کر دیا ہے۔گگن یان منصوبے کے تحت 2022ء میں بھارتی شہری کو چاند پر اتارا جانا تھا۔ بھارتی فلائی سائنس کے ماہرین کا خیال ہے کہ چندریان 2 منصوبے کی ناکامی کے بعد اب یہ رسک نہیں لیا جا سکتا کہ انسانوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق آدمی کو چاند پر اتارنے کے لیے جس طرح کی فول پروف ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

وہ بھارت کے پاس نہیں ہے۔بھارت اب چندریان 2 کی ناکامی کے بعد چندریان 3 منصوبے پر کام کر رہا ہے۔لیکن ہفتہ کے روز کی ناکامی کے بعد چندریان تھری منصوبے کو کم سے کم دو سال تک کے لیے موخر کر دیا گیا۔انڈین خلائی ریسرچ آرگنائزیشن کے چیف سیون نے اتوار کو کہا ہے کہ خلائی مشن چندریان 2 کی چاند گاڑی وکرم ماڈیول کو چاند کی سطح پر تلاش کر لیا گیا ہے۔

سنیچر کے روز انڈیا کے خلائی مشن کو اس وقت دھچکا پہنچا تھا جب وکرم لینڈر کا چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر رابطہ منقطع ہو گیاتھا۔انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق کے سیون نے کہا ہے کہ ہم نے چاند کی سطح پر وکرم کو لینڈرز کو تلاش کر لیا ہے۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس سے رابطہ بحال ہو سکے۔خیال رہے کہ بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔ چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔