وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ہانگ کانگ کی طرز پر پنجاب پولیس کی جیب پر کیمرہ نصب کرنے کا مشورہ

ترجمان وزیر اعلی پنجاب کو پولیس کے حوالے سے مفید مشورہ دے دیا ‘میرا مشورہ ہے ہانگ کانگ کی پولیس کی تقلید کی جائے‘ہر پولیس والے کی جیب پر کیمرہ ہونا چاہئیے‘وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ٹویٹ

پیر 9 ستمبر 2019 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہانگ کانگ کی طرز پر پنجاب پولیس کی جیب پر کیمرہ نصب کرنے کا مشورہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ترجمان وزیر اعلی پنجاب کو پولیس کے حوالے سے مفید مشورہ دے دیا ‘میرا مشورہ ہے ہانگ کانگ کی پولیس کی تقلید کی جائے، ہر پولیس والے کی جیب پر کیمرہ ہونا چاہئے، ہر تفتیش اور ناکے پر تلاشی کو ریکارڈ کرنا چاہئے، تھانے آنے والے سائلین کے خیالات بھی ریکارڈ کرنے چاہئیں‘اس سے تھانے کی کارکردگی کا تجزیہ با آسانی ہو سکے گا۔