سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عمران سکندر بلوچ کو چیئر مین کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں

بدھ 11 ستمبر 2019 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب نے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عمران سکندر بلوچ کو چیئر مین کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی اینڈ ڈی جی ٹو جی کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی گئے ہوئے ہیں ۔ حبیب الرحمن گیلانی کی واپسی 14 ستمبر کو ہو گی۔حبیب الرحمن گیلانی کی جرمن روانگی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ کوچیئر مین کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :