امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق21ستمبر کو بنوں کا دورہ کریں گے

بدھ 11 ستمبر 2019 16:28

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق21ستمبر کو بنوں کا دورہ کریں گے
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق21ستمبر کو مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ بنوں کا دورہ کریں گے جماعت اسلامی ضلع بنوں کے سیکرٹری اطلاعا ت مولانا ہدایت اللہ خان نے اپنے دفتر سے جاری کردی بیا ن میں کہا ہے کہ 21ستمبر کو جنوبی اضلاع کی سطح پر ضلع بنوں میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آڈیٹوریم ہال بنوں میںپروگرام ہوگا، جس کا آغاز دن گیارہ بجے ہوگا جس میں جنوبی اضلاع کے اراکین وکارکناں شریک ہوںگے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق ،صوبائی امیر و سینیٹر مشتاق احمد خان اورنائب امیر جماعت پاکستان و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان خصوصی خطاب کریں گے۔