تاریخی عمارات کو انکی اصل شکل میں بحال کرنے سے سیاحت کو فروغ ملے گا‘یوسف نسیم کھوکھر

تاریخی ورثہ قومی اثا ثہ ہے، اسکا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘چیف سیکرٹری پنجاب کا اجلا س سے خطاب

بدھ 11 ستمبر 2019 19:14

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدار ت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں محکمہ قانون، اوقاف، آرکیالوجی کے سیکرٹریز، آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے نمائندہ راشد مخدوم اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوارن بتایا گیا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے مسودہ قانون تیارکر لیا گیا۔

اتھارٹی کا نیا نام والڈ سیٹیز اینڈہریٹیج ایریا اتھارٹی پنجاب تجویز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر ملتان، بھیرہ کو شامل کیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگرشہروں تک بڑھانے کا حکم دیا تھا۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارات کو انکی اصل شکل میں بحال کرنے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔تاریخی ورثہ قومی اثا ثہ ہے، اسکا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کاکہنا تھا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے کام کو عا لمی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے۔یونیسکو نے تاریخی عمارات اور مقامات کے تحفظ کیلئے والڈ سٹی کے کام کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :