حیدر آباد میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر شہریوں کا اظہار اطمینان

بدھ 11 ستمبر 2019 20:18

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) حیدر آباد میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ، پولیس ، رینجرز اور انتظامیہ شاباش کی مستحق ہے ،یوم عاشور کے مرکزی ماتمی جلوس سمیت تعزیوں و ذوالجناح کے تمام جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر بخیریت اختتام ہوئے۔ہزاروں عزاداروں نے ماتم میں شرکت کی ، فول پروف اور سخت حفاظتی انتظامات پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاباش کا مستحق قرار دیا وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جلوس کا معائنہ کیا ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یومِ عاشور بھرپور عقیدت واحترام سے منایا گیا حیدرآباد ضلع میں مرکزی جلوس کے علاوہ100مقامات سے قدیم ماتمی پڑاور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے اور مجالس منعقد ہوئیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں قدم گاہ مولیٰ علیؓ سے صبح10بجے انجمن حیدری کے زیر اہتمام مرکزی جلوس برآمد ہوا جو اسٹیشن روڈ ، کوہ نور چوک ، محفل حسینی ،لجپت روڈوچھوٹکی گھٹی چوک سے سینٹ میری چوک پہنچا تو وہاں نماز ِ ظہرین ادا کی گئی اور مجلس برپا منعقد ہوئی اس کے بعد جلوس کی منزل کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام ہوا جہاں مجلس شامِ غریباں برپاہوئی جلوس کے راستے میں پانی و دودھ کی سبیلیں اور طبی کیمپ لگائے گئے جبکہ مخیر افراد کی جانب سے نیاز ِ حسین کا کھانا تقسیم کیا گیا دورانِ ماتم درجنوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا حیدرآباد میں ذوالجناح ، جھولے ، علم ، تابوت اور تعزیوں کے جلوس بھی نکالے گئے جبکہ تعزیہ داروں کی جانب سے بھی پھلیلی، پنجرہ پول، ڈومنوا روڈ ، ٹمبر مارکیٹ ، اناج منڈی ، مارکیٹ ٹاور چوک ، تلک چاڑی ، اسٹیشن روڈ ، لطیف آباد ، پکا قلعہ اور آفندی ٹاؤن کے روٹ پر تعزیوں و علم کے جلوس نکالے گئے ۔

یومِ عاشور پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے فول پروف انتظامات کے باعث کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور تمام ماتمی جلوس ، پڑ اور تعزیے کے جلوس بخیر و عافیت اختتام ہوئے جلوس میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی حیدرآباد پہنچے جبکہ اے آئی جی سندھ ڈاکٹر ولی اللہ دًل ،ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ ، ایس ایس پی ثاقب چانڈیو، رینجرز کے برگیڈیئر خورشید، کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ ، ڈی سی عائشہ ابڑو اور دیگر حکام نے جلوس کے روٹ کا دور ہ بھی کیا وہ سٹی تھانے میں ڈی ایس پی آفس میں قائم سی سی ٹی وی مانٹرنگ سینٹر بھی گئے اور وہاں سے جلوس کا معائنہ کیا -