نیلم منیر اور ماورا حسین ایک بار پھر ٹی وی سکرین کی زینت بننے کیلئے تیار

ماورا حسین نجی ٹی وی چینل کی سیریل داسی کے اہم رول میں نظر آئیں گی

جمعرات 12 ستمبر 2019 11:54

نیلم منیر اور ماورا حسین ایک بار پھر ٹی وی سکرین کی زینت بننے کیلئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) اداکارہ نیلم منیر اور ماورا حسین ایک بار پھر ٹی وی سکرین کی زینت بننے کیلئے تیار ہیں۔نیلم منیر اس بار یاسر نواز کی سیریل میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ اہم کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں ایک کام کرنا چاہئے، پہلے فلم میں مصروف تھی اس لئے ٹی وی ڈرامہ نہیں کیا۔دوسری طرف ماورا حسین نجی ٹی وی چینل کی سیریل داسی کے اہم رول میں نظر آئیں گی، ماورا حسین کا کہنا ہے کہ کہ ایک لمبے وقفے کے بعد ٹی وی ڈرامہ سیریل میں انٹری دے رہی ہوں اور منفرد کردار میں پرفارمنس کا موقع ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :