Live Updates

''وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے'' سوشل میڈیا پر مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا

ٹویٹر صارفین اس ٹرینڈ کو استعمال کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا تمسخر اُڑانے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 ستمبر 2019 12:39

''وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے'' سوشل میڈیا پر مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر 2019ء) : گذشتہ روز ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جسے عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے۔ جس کے بعد سے ہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے #وہ_پی_ٹی_آئی_چھوڑ_دے کا ٹرینڈ متعارف کروایا جو اب مقبول ترین ٹرینڈز کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صارفین نے اس ٹرینڈ کو استعمال کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا تمسخر اُڑایا ۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے کہا کہ جو پی ٹی آئی کے وزیروں کی چمچہ گیری نہیں کر سکتا وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے۔
ایک صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان دینے کے بعد ڈاکٹر شہباز گل کا یہ رد عمل ہو گا۔

ایک صارف نے لکھا کہ جس کو لگتا ہے کہ بزدار اکرم اچھی باؤلنگ نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے۔
ایک صارف نے فردوس عاشق اعوان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جو اس کو ذہنی طور پہ اپنا وزیر اطلاعات مان چکا ہے وہ بھی پی ٹی آئی چھوڑ دے۔
صارفین نے اس ٹرینڈ کا تمسخر بھی اُڑایا اور کافی دلچسپ ٹویٹ بھی کیے جیسے جس کو پب جی کھیلنا پسند نہیں ہے وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے۔

جس کو کھوتا بریانی پسند ہے وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے۔
جس کو آج بھی یہ لگتا ہے کہ بھٹو زندہ ہے وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے ۔
جس کے بال گرتے ہیں وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ بے انتہا فضول ٹرینڈ ہے لیکن ایک بات کہہ دوں۔ جس کو عمران خان کے فیصلے نہیں پسند وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات