عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 13:42

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکی کروڈ کے ذخیرے میں کمی آنا ہے۔

(جاری ہے)

سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں اکتوبر کے لئے برنٹ کروڈ کی ترسیل کے سودے 23 سینٹ (0.4 فیصد) اضافہ کے ساتھ 61.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکن کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کی سپلائی 28 سینٹ (0.5 فیصد) اضافہ کے ساتھ 56.03 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :