ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک سرگودھا میں سیوریج‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فنڈز فراہم کرے گا

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:39

ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک سرگودھا میں سیوریج‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک سرگودھا میں اربوں روپے کی لاگت سے سیوریج‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ مختلف منصوبوں پر کام کا آغاز کرنے جارہا ہے اس سلسلہ میں 15 ستمبر کو ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کا ایک وفد مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے سرگودھا آرہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک ترقیاتی کاموں کی نگرانی بھی کرے گا اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کو حتمی شکل دیدی ہے ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے یہ منصوبے آئندہ 5 سال میں مکمل کرلئے جائیںگے جس کے بعد سرگودھا پاکستان کے خوبصورت شہروں میں شامل ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :