پاک فوج کے 5 لیفٹیننٹ جنرلز کی مختلف عہدوں پر تقرریاں

جمعرات 12 ستمبر 2019 17:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن 5 لیفٹیننٹ جنرل کی مختلف عہدوں پر تقرریاں کی گئی، ان میں لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اب کمانڈر راولپنڈی کور کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو انسپکٹر جنرل آرمز کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کا ڈائریکٹر جنرل جے ایس ایچ کیو کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیئرمین پی او ایف کے منصب پر فائز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :