چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارروائی، گمشدہ 8 سالہ زینب کو ورثاء کے حوالے کردیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:55

لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ زینب کو تھانہ گلشن راوی سے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا،زینب گمشدہ حالت میں پولیس کو لاہور کے علاقے موڑ سمن آباد سے ملی تھی، اس حوالے سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بیورو اور پولیس کی مشترکہ کاوش سے گمشدہ زینب کے والد احمد علی کو پتوکی سے تلاش کر کے زینب کو اس کے حوالے کر دیا گیاہے، سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو معصوم بچوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے اور ان کو ان کے اہلخانہ سے ملوانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لاوارث گمشدہ اور مصیبت میں گھرے بچوں تک پہنچنے کیلئے بیورو کی ٹیمیںروزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشنز کا انعقاد کرتی ہیں،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ بھی کسی بچے کو بھیک مانگتے، لاوارث یا گمشدہ حالت میں پائیں تو فوری ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :