کراچی کو صاف کرنے کا چیلنج قبول کرنے والے مصطفیٰ کمال نے پورے پاکستان کو ایک نیا چیلنج دے دیا

موجودہ حالات میں صرف پاک سرزمین پارٹی ہی کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل حل کر سکتی ہے: چئیرمین پی ایس پی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 12 ستمبر 2019 19:58

کراچی کو صاف کرنے کا چیلنج قبول کرنے والے مصطفیٰ کمال نے پورے پاکستان ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12ستمبر 2019ء) کراچی کو صاف کرنے کا چیلنج قبول کرنے والے مصطفیٰ کمال نے پورے پاکستان کو ایک نیا چیلنج دے دیا ہے۔ چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صرف پاک سرزمین پارٹی ہی کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی مسائلستان بن گیا ہے اور ان تمام مسائل کا حل پاک سرزمین پارٹی کے پاس ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کو 70 فیصد ریوینیو دیتا ہے اور اس کی افادیت ہی اس کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں ملک دشمن ایجنسی راء نے اپنے ایجنٹس کے زریعے اپنا تسلط قائم کر رکھا تھا اور انکے ذریعے یہاں کی انڈسٹری اور انفرااسٹرکچر تباہ کرنے کی سازش کر رہی تھی تاکہ پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایسے میں ہم نے ناصرف اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کی جنگ لڑی ہے بلکہ ہم نے کامیابی سے راء کے سیٹ اپ کا تسلط کراچی سے ختم کرایا اور اب یہاں کی رونقیں بھی بحال کریں گے۔ کراچی کو لسانیت کی آگ کے زریعے آگ و خون میں نہلا دیا گیا تھا جس کا خاتمہ یہاں پی ایس پی نے کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مسطفیٰ کمال نے مئیر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ اگر انہیں اختیارات دیے جائیں تو وہ کراچی کو 3ماہ میں ساف کر دیں گے اور مئیر کراچی نے انہیں اختیارات دے دیے تھے لیکن اگلے ہی دن انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اس وقت مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ موجودہ وسائل اور اختیارات پر90 دن میں کراچی صاف کرنے کا چیلنج قبول کیا اورفنانس ایڈوائزرکو طلب کیا تو ڈرگئے، فنانس ایڈوائزر سے پوچھنا تھا کہ خاکروبوں کے اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں؟ میئر نے رات نوٹیفکیشن جاری کیا اور صبح واپس لے لیا، واضح ہوگیا مسئلہ وسائل کا نہیں کرپشنکا ہے، میئرکراچی شرم کریں اور استعفیٰ دیں۔ مصطفی کمال نے میئرکراچی وسیم اخترکو باس قراردیا تھا۔