وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت سرکاری اداروں میں گورننس کی ساخت بہتر کرنے اور سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کے کردار کے حوالہ سے اجلاس

جمعرات 12 ستمبر 2019 22:53

وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت سرکاری اداروں میں گورننس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے بہتر اسلوب حکمرانی اورفعال نگرانی کے ذریعے سرکاری ملکیتی اداروں میں نقصانات کو کم کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زوردیاہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں سرکاری اداروں میں گورننس کی ساخت کو بہتر کرنے اور اس ضمن میں سرمایہ پاکستان لیمیٹڈ(ایس پی ایل) کے کردار کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

رواں سال کے اوائل میں کابینہ نے سرمایہ پاکستان لیمیٹڈ(ایس پی ایل) قائم کی تھی جس کا مقصد سرکاری اداروں میں گورننس کو بہتر بنانے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے انہیں منافع بخش بنانا ہے۔اجلاس میں شوکت ترین اورزبیرسومرو سمیت معروف ماہرین اقتصادیات اوروزارت خزانہ کے سینئیر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سرکاری ملکیتی اداروں کی موجودہ حالت زارکاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سرمایہ پاکستان کے بورڈ کے دوبارہ قیام اورسرمایہ پاکستان لیمیٹڈ کی پیشہ وارانہ مہارت سے استفادہ کرنے والے اور فعال نگرانی میں آنیوالے مجوزہ ادروں کے نا م اوردیگر تفصیلات کابینہ کی کمیٹی کے پروپوزل کے ذریعے وزیراعظم کو بجھوائی جائیگی۔ وزیراعظم کے مشیر نے بہتر اسلوب حکمرانی اورفعال نگرانی کے ذریعے سرکاری اداروں میں نقصانات کو کم کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ بہتر اسلوب حکمرانی اورفعال نگرانی کے ذریعے کئی سرکاری ملکیتی اداروں کی کارگردگی میں نمایاں بہتری لائی جاسکتی ہے اوراس کے نتیجہ میں ان اداروں کے نقصانات میں بھی کمی آسکتی ہے۔