بی اے ایس ایف (BASF) نے پاکستان انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2019 میں اعلیٰ کوالٹی پولٹری فیڈکی وسیع رینج نمائش کیلئے پیش کردیں

بی اے ایس ایف (BASF) نے لاہور میں منعقد ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل پولٹری ایکسپومیں پولٹری کی صنعت کیلئے جانوروں کی غذائیت کی مصنوعات کیلئے بہترین ،معیاری اور جدید فیڈ کی پیداوار کی ایک وسیع رینج پیش کی ہے

جمعہ 13 ستمبر 2019 18:11

بی اے ایس ایف (BASF) نے پاکستان انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2019 میں اعلیٰ کوالٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2019ء) بی اے ایس ایف (BASF) نے لاہور میں منعقد ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل پولٹری ایکسپومیں پولٹری کی صنعت کیلئے جانوروں کی غذائیت کی مصنوعات کیلئے بہترین ،معیاری اور جدید فیڈ کی پیداوار کی ایک وسیع رینج پیش کی ہے۔
ملک میں گوشت، دودھ اور انڈوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے جانوروں کی خوراک اور انتظام کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کویقینی بنانا فیڈ صنعت اور کسانوں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔


     پاکستان انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو میں بی اے ایس ایف نے جانوروں کی غذائیت کا جامع پور ٹ فولیوپیش کیا جن میں نامیاتی ایسڈ، انزائمز ، کیروٹینائڈز، وٹامنز اور گلائسینیٹس شامل ہیں جو فیڈ انڈسٹری اورمقامی کسانوں کے لئے مزید مو ئثر اور پائیدار پیداوار کو یقینی بناتی ہیں۔

(جاری ہے)


    پولٹری ایکسپومیں فیڈ انڈسٹری کے اہم شراکت داروں ، صارفین، ویلیو چین پلیئرز، ڈسٹری بیوٹرز، ماہرین او ر حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔


    بی اے ایس ایف کراچی میں اپنے یونٹ سمیت 5 دہائیوں سے پاکستان میں موجودہے۔ بے اے ایس ایف اہم مقامی کاروباری شعبوں کے لئے جدید حل پیش کرتی ہے۔ کمپنی کے کراچی، لاہوراور اسلام آباد میں دفاتر ہیں۔2018ء میں بی اے ایس ایف نے پاکستانی میں تقریباً102ملین یوروز کی مصنوعات فروخت کی ہیں۔