پی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان کا رد عمل

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:33

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) جمال صدیقی رکن اسمبلی و ترجمان پی ٹی آئی سندھ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کے پیچھے پی پی کے اپنے ناپاک عزائم ہیں،سندھ کی تقسیم کا شوشہ چھوڑ کر ہمدردیاں سمیٹنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، بلاول بھٹو نے سندھو دیش کی بات کرکے سندھ کی تقسیم کا اشارہ دیا جو ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے، تحریک انصاف سندھ کی وحدانیت پر صوبائی حکومت کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، پی پی ہر 10 دن بعد سندھ کارڈ کا سہارا لیکر اپنے مردہ سیاسی گھوڑے میں جان ڈالنا چاہتی ہے، سندھ کا ہر بچہ محمد علی جناح کے پاکستان اور جی ایم سید کی سندھ کا محافظ ہے، تھر ، کاچھو کوہستان، خیرپور، سکھر میں بچے مررہے ہیں، بدین کاچھو، پانی کے لیے ترس رہا کیا وہاں وفاق نے مداخلت کی ہی لاڑکانہ کو ایڈز، کراچی کو نگلیریا ، ڈینگی بدین ، سانگھڑ کو ٹی بی کیا وفاق نے دی ہی سندھیوں کا پیسہ انور مجید، ایان علی فالودہ رکشہ ریڑھی والے کو کیا وفاق نے دیی جب پی پی کی نااہلی پر سوال اٹھتا ہے تو فوراً سندھ پر حملہ قرار دے دیا جاتا ہے، آئین اور قانون کو توڑ مروڑ کے پیش کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، پی پی 12 سالوں سے سندھیوں پر مسلسل حملے کررہی ہے، تحریک انصاف سندھ کے لوگوں کیساتھ پی پی کے مظالم اب برداش نہیں کرے گی۔