22 ویں تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ٹیکسٹائل ایشیاء 2019ء‘‘ 20 ستمبر کو لاہور میں شروع ہو گی

اتوار 15 ستمبر 2019 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) تین روزہ 22 ویں عالمی تجارتی نمائش ’’ٹیکسٹائل ایشیاء 2019ء‘‘ کا آغاز 20 ستمبر کو لاہور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی تجارتی نمائش کے منتظمین کے مطابق تین روزہ عالمی نمائش 20 تا 22 ستمبر 2019ء لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی جس میں مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی نمائش کے انعقاد سے ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ اور قومی برآمدات کے اضافے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نمائش سے اس شعبے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے اضافے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :