اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے آٹھ ہائوسنگ منصوبوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کو 9166 رہائشی و کمرشل پلاٹس الاٹ کیے جاچکے، سرکاری ذرائع

اتوار 15 ستمبر 2019 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن نے ملک بھر میں اپنے آٹھ ہائوسنگ منصوبوں میں سمندر پار پاکستانیوں کو 9166 رہائشی و کمرشل پلاٹس الاٹ کیے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے ’’ اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، گجرات، پشاور، دادو، لاڑکانہ اور میرپور آزاد کشمیر میں اہم مقامات پر واقع ان ہائوسنگ سکیموں میں 10144رہائشی و کمرشل پلاٹوں کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے،ان ہائوسنگ منصوبوں میں 90 فیصد پلاٹس کی الاٹمنٹ شفاف طریقے سے ہو چکی ہے جبکہ باقی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مرحلہ بھی جلد مکمل ہو گا۔

سرکاری ادارے کے مطابق میرپور کے ہائوسنگ سکیم میں 3024پلاٹ ڈویلپ کیے جا رہے ہیں جن میں 2613 پلاٹس کی الاٹمنٹ ہو چکی ہے۔ اسلام آباد کے زون 5 میں 2246 رہائشی و کمرشل پلاٹس میں سے 1941پلاٹس کا قبضہ مالکان کو دیا گیا ہے، لاہور ہائوسنگ سکیم میں 1876پلاٹس کی ڈویلپمنٹ ہو چکی ہے جن میں سے 1759پلاٹس سمندر پار پاکستانیوں کو دیے گئے ہیں، اسی طرح گجرات، پشاور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی 2000پلاٹ سمندر پار پاکستانیوں کو الاٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :