وقت آگیا ہے کہ ایران پر حملہ کر دیا جائے: امریکی سینیٹر کا اعلان

سعوی آئل ریفائنری پر حملے کا نوٹس لے کر ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے: لنڈسے گراہم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 17:23

وقت آگیا ہے کہ ایران پر حملہ کر دیا جائے: امریکی سینیٹر کا اعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2019ء) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ایران پر حملہ کر دیا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ سعوی آئل ریفائنری پر حملے کا نوٹس لے کر ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے۔ لنڈسے گراہم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ان حملوں کا نوٹس لے. اگر ایران اشتعال انگیزی جاری رکھتا یا جوہری افزودگی میں اضافہ کرتا ہے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ غور کے لیے میز پرلایا جائے۔

خیال رہے کہ سعودی آئل ریفائنری پر حملہ ہوا تھا جس سے سعودی عرب کی تیل کی پیداوار آدھی رہ گئی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کی تھی لیکن پھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ڈرون حملے حوثی باغیوں نے نہیں ایران نے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

مائیک پومپیو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ سعودی عرب پر 100 کے قریب ڈرون حملوں میں ایران ملوث ہے جب کہ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ ایسا ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ سفارتکاری میں مصروف ہیں۔

ہومپیو نے مزید کہا ہے کہ شدت پسندی کو ہوا دینے کے خاتمے کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایران نے دنیا کو آئل سپلائی کرنے والی ریفائنری پر پے درپے حملے کیے، ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ حملے یمن سے کئے گئے ہوں گے۔ اس الزام کے بعد ایران نے اس بیان ہر شدید ردِ عمل دے دیا گیا اور یرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیک پومپیو نے دباﺅ ڈالنے کی پالیسی میں ناکامی پر اپنی سمت تبدیل کر لی ہے ، امریکہ اور اس کے اتحادی یمن میں پھنس کر رہ گئے ہیں کیونکہ امریکہ کا خیال تھا کہ ہتھیاروں کی برتری اسے فوجی فتح دلا ئے گی ۔

ان کا کہناتھا کہ ” ایران پر الزام تراشی سے تباہی ختم نہیں ہو گی ، جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے ایران کی 15 اپریل کی تجویز کو قبول کیا جائے۔ اب امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ایران پر حملہ کر دیا جائے۔