گوجرانوالہ، محمدثروت اعجازقادری کی گوجرانوالہ آمدپر تاریخ ساز استقبال کریں گے، عطاء الرحمن خان

اتوار 15 ستمبر 2019 20:05

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سنی تحریک کے سٹی صدر عطاء الرحمن خان نے کہا کہ مورخہ 29ستمبرکو سربراہ سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کا گوجرانوالہ آمدپر تاریخ ساز استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری علماء و مشائخ کنونشن سے خصوصی خطاب میں مسئلہ کشمیر پر خیالات کااظہار کریں گے کارکنان علماء ومشائخ کنونشن اوراستقبالیہ ریلی کی خوب تیاری کریں۔استقبالیہ کیمپ موڑ ایمن آباد اور چنداقلعہ بائی پاس پر لگائے جائیں گے علماء و مشائخ کنونشن میں ملک بھر سے قائدین اہلسنت،پیرانِ عظام اور خطباء حضرات تشریف لائیں گے۔