Live Updates

اپوزیشن میں بڑے عہدوں پر بیٹھے حقیقت میں چھوٹے لوگ ہیں، پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب

اپوزیشن کے گرفتار اراکین قوم کی لوٹی دولت قومی خزانے میں جمع کرائیں گے تو پھر ان کے ساتھ کوئی ڈیل ہو سکتی ہے عوام نے لسانی بنیادوں پر نعرے لگانے والوں کو مسترد کر دیا ہے، اپوزیشن کو چاہیے مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیں، گفتگو

اتوار 15 ستمبر 2019 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے اپوزیشن کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بڑے عہدوں پر بیٹھے حقیقت میں چھوٹے لوگ ہیں۔پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 سے زائد سفیروں کی موجودگی میں اپوزیشن نے احتجاج کیا، اپوزیشن والے پارلیمنٹ میں کشمیری رہنماؤں کی تصاویر لانی چاہیے تھیں تاہم انھوں نے جیل میں قید لوگوں کی تصاویر لائیں۔

(جاری ہے)

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عوام نے لسانی بنیادوں پر نعرے لگانے والوں کو مسترد کر دیا ہے، اپوزیشن کو چاہیے مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ دنیا کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کر رہی ہے لیکن حادثاتی چیئرمین ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں، انھیں کشمیر سے غرض نہیں، مریم نواز بھی کشمیر ریلی کی بجائے این آر او مانگ رہی تھی۔انھوں نے حکومتی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے گرفتار اراکین قوم کی لوٹی دولت قومی خزانے میں جمع کرائیں گے تو پھر ان کے ساتھ کوئی ڈیل ہو سکتی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات