گورنر بلوچستان کا بولان یونیورسٹی کے زیراہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

اتوار 15 ستمبر 2019 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اتوار کے روز بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام صوبہ بلو چستان کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ(MD-CAT2019)کے حوالے سے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اس موقع پر وائس چانسلر بولان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی ،وائس چانسلر بیوٹیمز انجئنیر احمد فاروق بازئی ،پروائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹر فیصل کاکٹر بھی ہمراہ تھے ۔

اس موقع پر گورنر بلو چستان نے کہاکہ انٹر ی ٹیسٹ کا میرٹ پر انعقاد کرنے سے قابل اور مستحق طلباء وطالبات کو سامنے آنے کے مواقع میسر ہونگے جوآگے چل کر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔

(جاری ہے)

گورنر بلو چستان نے میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے تمام ضروری انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر بولان یونیورسٹی اور ان کے پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور منتظمین کی کاوشوںکو سراہا ۔گورنر بلو چستان نے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے تمام سیکیورٹی اداروں اور بالخصوس ڈی آئی جی عبدالرازق چیمہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی لائق تحسین قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :