لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار کی رکشہ کو ٹکر، 3افراد جان بحق

پیر 16 ستمبر 2019 10:20

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) لاہور کے مصروف ترین علاقے ڈیفنس میں ایک تیز رفتار کار رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے باعث 3افراد جان بحق اورایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حادثہ کار کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیوٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع نے 3 افراد کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ زخمی کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔