امریکہ میں منی مارکیٹ فنڈز ایسٹس کا حجم ریکارڈ 3.335 ٹریلین ڈالر پر گیا

پیر 16 ستمبر 2019 11:05

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) امریکہ میں منی مارکیٹ فنڈز ایسٹس ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ،منی فنڈز ایسٹس میں 2009 سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ رواں سال ستمبر کے آخر تک اس کا حجم 24.47 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ 3.335 ٹریلین ڈالر پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی منی نیٹ میں شائع ہونے والی منی فنڈ سے جاری رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی اکثریت چین امریکہ تجارتی جنگ کے باوجود منی فنڈز ایسٹس میں مسلسل سرمایہ لگا رہے ہیں جو کہ بنک اکائونٹس کی طرح ایک محفوظ فنڈ ہے جو سرمایہ کاروں کو ٹرئیرری میچورٹیز سے کہیں زیادہ منافع دیتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اختتام منی مارکیٹ فنڈز ایسٹس کا حجم 385 ٹریلین ڈالر پر آجائے گا۔رپورٹ کے مطابق منی مارکیٹ فنڈز ایسٹس میں قابل ٹیکس فنڈز کا حجم ستمبر میں 24.12 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ کل 3.220 ٹریلین ڈالر پر آ چکا ہے جبکہ ٹیکس فری فنڈز بھی 443.5 ملین ڈالر بڑھ کر 135.07 ٹریلین ڈالر پر ہیں۔