سوشل میڈیا پر زائرہ وسیم کی فلمی دٴْنیا میں واپسی کی خبریں گردِش کرنے لگیں
صارفین کی جانب سے زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے متعلق فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے
پیر 16 ستمبر 2019 11:24
(جاری ہے)
سوشل میڈیا صارفین نے زائرہ وسیم کی فلم انڈسٹری میں واپسی کا دعویٰ اٴْس وقت کیا جب بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی ا?نے والی فلم ’دی اسکائی ازپنک‘ کا پوسٹر شئیر کیا۔
فلم ’دی اسکائی از پنک‘ کے پوسٹر میں بھارتی اداکار فرحان اختر، پریانکا چوپڑا اور روہیت صراف کے ساتھ زائرہ وسیم بھی ہیں۔ اِس پوسٹر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے متعلق فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فلم کی پروموشن کی تقریب میں بھی زائرہ وسیم نے شرکت کی تھی۔دوسری جانب فلم کی تشہیر کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر پٴْرانی ہیں اور ابھی تک زائرہ وسیم نے فلم کے فروغ کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کی ہے۔کمپنی کے مطابق اِس فلم کی شوٹنگ رواں سال اپریل میں ہی مکمل ہوگئی تھی جبکہ زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان اِس کے بعد کیا تھا اور شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ’دی اسکائی از پنک‘ کی ٹیم کے ساتھ زائرہ وسیم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ زائرہ وسیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ابھی تک اِس فلم کے حوالے سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ہے، ٹوئٹر پر اٴْن کا ا?خری ٹوئٹ 4 اگست کا ہے جو اٴْنہوں نے مسئلہ کشمیر پر کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.