سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا

پیر 16 ستمبر 2019 14:42

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس پرسوں بدھ کو سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر کی صدارت میں یہاں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ اجلاس کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںاور عالمی فورمز پر اس حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کے بارے میں بریفینگ دیںگے۔ اجلاس کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزری کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔