Live Updates

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا

پیر 16 ستمبر 2019 16:11

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ رکھنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل منگل کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمدرضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی درخواست کی سماعت کی۔ مریم نواز اور ملیکہ بخاری کے جانب سے ان کے وکلاء پیش ہوئے۔ بعد ازاں کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو منگل کو سنایا جائے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات