لیگی رہنما رانا افضل کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 ستمبر 2019 10:56

لیگی رہنما رانا افضل کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو دل کا دورہ پڑا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما رانا افضل کو طبی امداد کے لیے ایف آئی سی منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رانا افضل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے انہیں کچھ دیر بعد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رانا افضل فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سے منتخب ہوئے تھے اور ن لیگ کے دور حکومت میں خزانہ کے پارلیمنٹری سیکریٹری بھی رہے جنہیں بعد میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بنایا گیا تھا۔رانا افضل 1997ء سے 1999 تک پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہے انہوں نے 2008 کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔سینئیر سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ہم رانا افضل کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔