
بھارت سے سیزفائر ہوگیا اب ملک میں بھی سیاسی سیزفائر کی ضرورت ہے، بیرسٹرگوہر
سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کو مزید جیل میں نہ رکھا جائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی بہنوں سے ملاقات بہت ضروری تھی، جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور قریبی ساتھیوں کو ملاقات کی اجازت دیدی
فیصل علوی
منگل 13 مئی 2025
16:35

(جاری ہے)
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔
جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور قریبی ساتھیوں کو ملاقات کی اجازت دیدی ہے۔بتایاگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل روانہ ہو گئیں۔ ملاقات کی فہرست میں سلمان صفدر، ظہیر عباس چوہدری، ملک احمد بچھر، سینیٹر علی ظفر، نعیم پنجھوتہ، نیازاللہ نیازی اور علی بخاری بھی شامل ہیں جنہیں جیل آمد کی اجازت دی گئی۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنساءکو بھی جیل میں ملاقات کی اجازت دی گئی، تاہم خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کو جیل جانے سے روک دیا گیا اور واپس بھیج دیا گیا۔قبل ازیںگفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی جائے۔اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہیے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب سیاسی ماحول میں تناو میں کمی ہونی چاہیے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماوں کو ملاقاتوں کی اجازت دینی چاہئے۔ اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا۔اگرہمت ہے تو فاشسٹ مودی پاکستان پر دوبارہ حملے کا شوق پورا کر لے۔ پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان میں آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی بحالی کے اعلانات
-
مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے، عمران خان
-
والد نے ہمیں خاموش رہنے کو کہا لیکن اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، عمران خان کے بیٹوں کا پہلا انٹرویو
-
امریکہ کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی‘چودھری شجاعت حسین
-
وزیراعلی مریم نوازشریف کے لاہور شہر کے اچانک دورے،لاہور ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹس کا جائزہ،سبزیوں کے نرخ بھی چیک کئے
-
بھارت سے سیزفائر ہوگیا اب ملک میں بھی سیاسی سیزفائر کی ضرورت ہے، بیرسٹرگوہر
-
مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں‘ سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی کا آئینی بینچ پراعتراض
-
انڈیا کے ساتھ حالیہ لڑائی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا.وزیرخزانہ
-
نور مقدم قتل کیس: اپیلوں کی سماعت ‘ مجرم ظاہر جعفر کے وکیل نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی
-
جرمنی: دائیں بازو کے انتہا پسند ’رائش برگر‘ گروپ پر پابندی عائد
-
چیئرمین سینیٹ کی کریملن، ماسکو روس میں روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.