مریم نواز کے پاس جج ارشد ملک کے علاوہ اور بھی ایک شخصیت کی ویڈیو موجود ہے
معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے تفصیلات بتا دیں
سمیرا فقیرحسین منگل 17 ستمبر 2019 10:59
(جاری ہے)
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو منظر عام پر لانے کے بعد اپنے بیانات میں کئی مرتبہ کہا کہ میرے پاس اور ویڈیوز بھی موجود ہیں ، مجھے وہ ویڈیوز جاری کرے پر مجبور نہ کیا جائے۔
اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ عدالت کو پیشکش کی جائے گی کہ جس برطانوی کمپنی نے ویڈیوز اور آڈیوز کا فرانزک کیا وہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان جمع کروا سکتی ہے یا پھر سیکورٹی فراہم کیے جانے کی صورت میں کمپنی کا نمائندہ پاکستان آ سکتا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ وہ دیگر ویڈیوز (جنہیں ابھی تک جاری نہیں کیا گیا) کا بھی برطانوی ماہرین سے فرانزک کروایا گیا ، یہ ویڈیوز اور ان کی فرانزک رپورٹ بھی عدالت میں اس مرحلے پر پیش کی جائیں گی۔ ناصر بٹ اور شریف خاندان نے ان ویڈیوز کو اپنے سینے سے لگا کر محفوظ کر رکھا ہے۔ ان ویڈیوز میں جج ارشد ملک کا مبینہ اعتراف شامل ہے کہ ان پر دو آئینی عہدیداروں (جن مین سے ایک ریٹائر ہو چکا ہے) نے دباؤ ڈال کر نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔ریٹائرڈ افسر نے جج ارشد ملک سے مبینہ طور پر کہا تھا کہ نواز شریف سزا دو، قانون چاہے کچھ بھی کہتا ہو کیونکہ ملک حالت جنگ میں تھا۔ جج ارشد ملک نے جب یہ کہا کہ سابق وزیراعظم کو سزا دینے کے لیے ٹھوس ثبوت موجود نہیں تو دوسرے عہدیدار نے مبینہ طور پر ارشد ملک پر دباؤ ڈالا کہ نواز شریف کو کم از کم دس سال جیل کی سزا سنائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.